ریاست راجستھان کے چتوڑ گڑھ گنگرار علاقہ کے میواڑ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء نے حد سے زیادہ پابندی کو لے کر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مین گیٹ بند کر دیا۔
میواڑ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کا ہنگامہ دراصل کورونا وائرس کے مدنظر ضلع انتظامیہ نے یونیورسٹی کو گائیڈ لائن جاری کر رکھی ہے۔ اسی کے تحت طلباء پر کئی پابندیاں ہیں۔
طلباء کا الزام ہے کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ حد سے زیادہ ان پر بندشیں لگاکر قانون کی سختی کر رہی ہے جبکہ فیکلٹی ٹیم بھی باہر سے داخل ہوتی ہے تو ان پر پابندی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔
ناراض طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے آؤٹ پاس جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وہیں گیٹ پر تالابندی ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلوایا۔ جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران کو یونیورسٹی کی دیوار پھاند کر اندر داخل ہونا پڑا، جہاں طلباء کو سمجھا کر مین گیٹ کھلوایا گیا۔
واضح رہے کہ میواڑ یونیورسٹی میں سوڈان، نایزیریا، یمن اور زمباوے کے زیادہ تر طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔'