اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں کنگنا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - Kangana in Jaipur

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور کوئین کے نام سے جانی جانے والی کنگنا رناؤت ممبئی میں چھ روز قیام کے بعد ہماچل پہنچ گئی ہیں جس کے بعد آج ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

راجستھان میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے کلیکٹریٹ سرکل پر کیا گیا
راجستھان میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے کلیکٹریٹ سرکل پر کیا گیا

By

Published : Sep 15, 2020, 2:12 PM IST

ریاست راجستھان میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے کلیکٹریٹ سرکل پر کیا گیا۔

جے پور میں کنگنا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے میں شیوسینا کی قیادت میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور کنگنا رناؤت کی جانب سے جس طرح سے بیان بازی کی جارہی ہے اور کنگنا کو مختلف ناموں سے پکارا جارہا ہے اس کے خلاف تھا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے یہ مطالبہ کیا کہ کنگنا رناؤت کے خلاف جلد سے جلد کاروائی کو عمل میں لایا جائے۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور کوئین کے نام سے جانی جانے والی کنگنا رناؤت ممبئی میں چھ روز قیام کے بعد ہماچل پہنچ گئی ہیں جس کے بعد آج ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جے پور سے شیو سینا کے کارکن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناؤت کو رانی لکشمی بائی کے نام سے پکارا جارہا ہے جو کسی بھی صورت حال میں صحیح نہیں ہے۔

احتجاجی خاتون کا کہنا ہے کہ 'رانی لکشمی بائی ہم لوگ ہیں وہ لوگ نہیں جو جو ڈانس کرتے ہیں، انہیں اس مقدس نام سے نہیں پکارا جانا چاہیے'۔

راجستھان میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے کلیکٹریٹ سرکل پر کیا گیا

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ آج کنگنا کی جانب سے جس طرح سے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو لے کر بیان بازی کی جارہی ہے وہ غلط ہے اور آئین کے خلاف بھی۔

خواتین نے احتجاجی مظاہرے کے بعد میں جے پور ضلع کلیکٹر کو شیو شینا کی جانب سے میموریڈم بھی دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details