اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری - یہ نیا قانون مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ تمام بھارتیوں کے خلاف ہے

شہید اسمارک اور کربلا گراؤنڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری

By

Published : Feb 29, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:54 PM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک اور کربلا گراؤنڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے ،اس احتجاج میں کثیر تعداد میں خواتین مرد نوجوان اور دیگر طبقات کے لوگ حصہ لے رہے ہیں ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ۔ویڈیو

وہی اس احتجاجی مظاہرے میں لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے ننے منے بچوں کو لے کر شامل ہو رہے ہیں رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی دارالحکومت دہلی میں ایک چھوٹی بچی کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد سے لوگ اپنے بچوں کو لے کر احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے لگے ہیں۔

مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ تمام بھارتیوں کے خلاف ہے، ہم اس قانون کی مخالفت مسلسل طور پر کرتے رہیں گے، جب تک اسے واپس نہیں لیا جاتا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:54 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details