اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نیا قانون آئین کے خلاف'

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج مسلم برادری کی جانب سے ریاست کا اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیا گیا۔

'نیا قانون آئین کے خلاف'
'نیا قانون آئین کے خلاف'

By

Published : Dec 22, 2019, 5:02 PM IST

یہ احتجاجی مظاہرہ جےپور کے ایم ڈی روڈ پر کیا گیا۔ اس مظاہرے میں شریک ہونے کے لیے جےپور ہی نہیں بلکہ الگ الگ مقامات سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے۔

'نیا قانون آئین کے خلاف'

لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں یہ نیا قانون کسی بھی صورتحال میں منظور نہیں ہے۔ کیونکہ اس قانون سے ملک تقسیم ہوگا اور جس قانون سے ہمارے ملک کو نقصان ہو وہ قانون ہمیں کسی بھی صورتحال میں منظور نہیں ہے۔'

پروگرام کے سربراہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ 'یہ پروگرام مرکزی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے۔ کیونکہ جو شہریت ترمیمی قانون لایا گیا ہے وہ کسی بھی صورت میں ہمیں منظور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام پہلے کربلا گراؤنڈ میں ہونے والا تھا۔ لیکن جگہ میں تبدیلی کرنے کے بعد اس پروگرام کو جے پور کے ایم ڈی روڈ پر رکھا گیا۔

اس مارچ میں ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت اور ریاستی کانگریس حکومت کے تمام وزراء کے ساتھ ساتھ عوام ہزاروں کی تعداد میں موجود رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details