اترپردیش حکومت اور پولیس کے خلاف جمعرات کے روز راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر سے ایک جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں اترپردیش حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لکھی ہوئی تختیاں لے رکھی تھی۔ انھوں نے پی ایف آئی کے گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔