اردو

urdu

ETV Bharat / state

جےپور میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

جے پور میں آج بعد نماز جمعہ امام کونسل کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

جےپور میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
جےپور میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 24, 2021, 5:25 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع مسلم خانہ کے باہر آج بعد نماز جمعہ امام کونسل کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں امام کونسل کے ریاستی سطح کے عہدیداران سمیت دیگر افراد نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت سے علمائے کرام کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ

اس سلسلے میں آل انڈیا امام کونسل جے پور کے صدر مولانا مرتضیٰ جاوید نے بتایا کہ ملک میں لگاتار مسلم علماؤں پر جھوٹے الزامات عائد کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں گرفتار کیے گئے مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی، مولانا عمر گوتم اور دیگر علمائے کرام کو جس طرح سے بے بنیاد الزامات کے تحت غیرآئنی طور پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ان تمام علماؤں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details