تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے 17 جون کو درگاہ اجمیر سے ایک بہت بڑا جلوس نکالا جائے گا۔ Procession Against Blasphemy in Ajmer
اسی سلسلے میں اندر کوٹ علاقہ میں واقع ہتائی پر شہر قاضی مولانا توصیف احمد کی صدارت میں مسلم سوسائٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دشمن طاقتوں اور بی جے پی کی نوپور شرما کے خلاف درگاہ بازار سے ضلع کلکٹریٹ تک خاموش جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس جلسے کا اہتمام قاضی توصیف احمد صدیقی نے کیا تھا جس میں شہر بھر سے عاشقان رسول نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا اعلان کیا گیا اور ملک میں امن امان کے لیے دعا بھی کی گئی۔