اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور:غیر قانونی قضے پر وقف بورڈ سخت - Dr. Khanu Khan, President of the Muslim Waqf Board

راجستھان میں مسلم وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر خانو خان کل سے ضلع ناگور کا دورہ کریں گے، جہاں وقف بورڈ کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کے خلاف کاروائی کریں گے۔

غیر قانونی قضے پر وقف بورڈ سخت
غیر قانونی قضے پر وقف بورڈ سخت

By

Published : Jul 11, 2020, 10:35 PM IST

ریاست راجستھان میں مسلم وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر خانو خان کل سے ضلع ناگور کا دورہ کریں گے۔ اس تعلق سے مسلم وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر خانو خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے جو وقف بورڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے اس کے تحت کل سے ناگور کے دورے پر رہوں گا۔ جہاں ضلع کے میٹتا شہر میں جامع مسجد درگاہ اور قبرستان کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر قانونی قضے پر وقف بورڈ سخت۔ ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ناگور شہر میں واقع درگاہ وقف کی دکانیں اور کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور غلط کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details