اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی اسکول آپریٹرز کا اسکول کھولنے کا مطالبہ

راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور کے نجی اسکول آپریٹرز نے سوائی مادھو پور میں کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور اپنے تین نکاتی مطالبات کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

نجی اسکول آپریٹرز کا اسکول کھولنے کا مطالبہ
نجی اسکول آپریٹرز کا اسکول کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 12, 2021, 4:28 PM IST

نجی اسکول آپریٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک نئی گائیڈ لائن جاری کر کے تمام بازار، مال، جِم اور سنیما ہال کھول دیے ہیں، لیکن ابھی تک نجی اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

نجی اسکول آپریٹرز کا اسکول کھولنے کا مطالبہ

نجی اسکول آپریٹرز نے اپنی تنظیم کے ذریعہ نجی اسکول جلد کھولنے اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ ٹی سی کے بغیر اسکول کھولنے، آر ٹی ای کے بقایاجات ادا کرنے اور داخلے کے آرڈر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نجی اسکولوں کے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ نظامت تعلیم کے جاری کردہ ٹی سی کے بغیر سرکاری اسکولوں میں داخلے کا حکم غیر آئینی ہے۔

اس حکم کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کیا جانا چاہیے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مالی بحران کا سامنا کرنے والے نجی اسکولوں کو بقایا آر ٹی ای کی ادائیگی ہونی چاہیے۔

اسی طرح نجی اسکولوں کو کھولنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:پیرا ٹیچرز کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

نجی اسکولوں کے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اگلے سات دنوں میں ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کریں گے۔ اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details