اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع ہائی سکیورٹی جیل میں ایک قیدی کی پراسرار موت ہوگئی۔ بیرک میں قیدی کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جیل انتظامیہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر قیدی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سٹی سشیل بشنوئی نے بتایا کہ باران کا رہنے والا جانوید سنگھل ہائی سکیورٹی جیل کی بیرک میں بند تھا۔ ملزم اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ جیل سے فرار ہونے کے بعد اسے اجمیر کی ہائی سکیورٹی جیل میں رکھا گیا تھا، جہاں اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ رات کو ڈیوٹی اسٹاف تبدیل ہوا تو عملے نے جیل راؤنڈ جائزہ کی تو واقعہ منظر عام پر آیا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد جیل میں سنسنی پھیل گئی۔