پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے راجستھان مسلم فورم کے ذمہ داران نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میں ہوئی میٹنگ میں ہم لوگوں کو یہ کہا گیا کہ کانگریس پارٹی سے غلطی ہوئی ہے اور مستقبل میں مسلم برادری کا خیال رکھا جائے گا۔
راجستھان مسلم فورم کے رکن راشد حسین نے کہا کہ 'مسلم برادری کے لوگوں نے اپنے چار ارکان اسمبلی پر بھروسہ کیا رکھا تھا کہ جب ہمارے امیدوار فتح حاصل کریں گے تو جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں میئر ہمارا ہی ہوگا لیکن ہمارے ساتھ دھوکا ہوا اور اس دھوکے کے بعد سبھی لوگوں کی نیند اڑ گئی۔