اردو

urdu

ETV Bharat / state

President Murmu Visit Rajasthan صدر دروپدی مرمو کا تین سے چار جنوری تک راجستھان دورہ - صدر دروپدی مرمو کا راجستھان دورہ

صدر دروپدی مرمو راجستھان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ مرمو 3 جنوری کو فوج کے خصوصی طیارے سے جے پور پہنچیں گی۔ یہاں وہ راج بھون میں بنائے گئے کانسٹی ٹیوشن پارک کا افتتاح کریں گی۔ President to inaugurate Constitution Park

صدر دروپدی مرمو کا تین سے چار جنوری تک راجستھان دورہ
صدر دروپدی مرمو کا تین سے چار جنوری تک راجستھان دورہ

By

Published : Jan 3, 2023, 10:22 AM IST

جے پور: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج راج بھون جے پور میں کانسٹی ٹیوشن پارک کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وہ راجستھان میں سولر انرجی زونز کے لئے ٹرانسمیشن سسٹم کا ورچوئل طریقے سے افتتاح بھی کریں گی اور 1000 میگاواٹ بیکانیر سولر پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اس کے بعد راج بھون جے پور میں وہ راجستھان کے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس کمیونٹیز کے اراکین سے ملاقات کریں گی۔ اسی شام کو ماؤنٹ آبو میں، صدر جمہوریہ برہما کماریوں کی طرف سے منعقدہ رائز-رائزنگ انڈیا تھرو اسپریچول امپاورمنٹ کے موضوع پر ایک قومی مہم کے آغاز کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔ Inauguration of Constitution Park in Jaipur Raj Bhawan

دروپدی مرمو ورچوئل طریقے سے برہما کماری سائلنس ریٹریٹ سنٹر، سکندرآباد، تلنگانہ کا بھی افتتاح کریں گی اور مدھیہ پردیش کے اندور میں برہما کماریوں کے آڈیٹوریم اور اسپریچول آرٹ گیلری کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ صدر جمہوریہ ہند 4 جنوری 2023 کو پالی، راجستھان میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی 18ویں نیشنل جمبوری کے افتتاح کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گی۔ صدر مرمو کا راج بھون کے مرکزی دروازے پر راجستھانی روایت کے ساتھ استقبال کیا جائے گا۔ صدر مرمو صبح 11.20 بجے کانسٹی ٹیوشن پارک کا افتتاح کریں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران صدر مرمو قبائلی سماج کے لوگوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ بعد ازاں سہ پہر صدر جمہوریہ ایک خصوصی طیارے میں ماؤنٹ آبو روانہ ہوں گی جہاں وہ برہما کماری اِشوریہ یونیورسٹی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Draupadi Returned to Delhi سرمائی چھٹیوں کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دہلی واپس

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی تعطیلات گزارنے کے لیے حیدرآباد پہنچیں تھیں۔ یہ ہر سال ایک روایتی پروگرام ہوتا ہے۔ صدر جمہوریہ کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں ہوتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details