اس مقدس ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں الگ ہی منظر نظر آ رہا ہے، خاص عبادتوں کا دور بھی شروع ہو چکا ہے، مساجد میں نمازی کورونا گائیڈ لائن کا خیال کرتے ہوئے نماز ادا کر رہے ہیں۔ لوگ قرآن کی تلاوت کرنے کے ساتھ ہی اس وبا کے خاتمے کی دعا بھی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
جے پور: ماہ رمضان کا آغاز، مساجد میں کورونا وبا کے خاتمے کے لئے دعا ریاست راجستھان کے جے پور میں آج صبح چار بج کر 35 منٹ پر پہلے روزے کی سحری ہوئی اور شام کو چھ بج کر 53 منٹ پر روزہ کھولا گیا۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کی گائیڈ لائن جاری نہ ہونے کی وجہ سے آج مساجد میں لوگوں نے نماز ادا کی۔
جامع مسجد جے پور کے امام مفتی امجد نے بات چیت کے دوران مقدس ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان پر روزے فرض کئے گئے ہیں، اگر کوئی مسافر ہو، بیمار ہو یا پھر وہ روزہ رکھنے کی جو شرائط ہے اس کو مکمل نہیں کرسکتا ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے جسم کی کافی بیماریاں دور ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم اس وبا کے درمیان دوسری مرتبہ روزہ رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ بھی کر رہے ہیں، امکان جتایا جا رہا ہے کہ رمضان کے پیش نظر نئی گائیڈ لائن جاری کی جائےگی۔