بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی واجہ سے سال 2020 میں ریاست راجستھان سے کوئی بھی عازمین حج کے مقدس سفر پر نہیں جا پایا تھا، ایسے میں اب راجستھان کے عازمین حج کی جانب سے حج 2021 کو لے کر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
راجستھان: حج 2021 کی تیاریاں شروع اگر بات کی جائے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر حج 2021 کو لے کر کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
پہلا کیمپ حج ہاؤس میں کوشش فاؤنڈیشن اور ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے لگا گیا۔
راجستھان حج کمیٹی کے سابق رکن حاجی شاہد محمد کا کہنا ہے کہ راجستھان حج کمیٹی کو مرکزی حکومت کی جانب سے جو جو گائیڈ لائن ملی ہے اس کے مطابق آن لائن کام کیا جا رہا ہے، شاہد نے بتایا کہ راجستھان حج کمیٹی اور کوشش فاؤنڈیشن کی جانب سے چار کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں.
راجستھان: حج 2021 کی تیاریاں شروع پہلا کیمپ حج ہاؤس میں لگایا جا رہا ہے یہاں آن لائن درخواست کیے جا رہے ہیں، پوری ٹیم یہاں کام کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرا کیمپ 22 نومبر کو مسافر خانے میں ہوگا، تیسرا کیمپ 29 تاریخ کو چھوٹواڑا علاقے میں ہوگا اور آخری کیمپ ناگوری کھو علاقے میں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر لوگ آرہے ہیں اور اس کیمپ کا فائدہ بھی اٹھا رہیں ہیں۔
اس سلسلے میں سابق رکن راجستھان حج کمیٹی کے حاجی شاہد محمد کا کہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق پہلے ایک کور میں پانچ لوگ ہوا کرتے تھے اب محض تین لوگ ہی ہو پائیں گے، جو پرواز سعودی جایا کرتی تھی اس پرواز میں پہلے 200 لوگ ہوا کرتے تھے اس کو بھی اب کم کر دیا گیا ہے۔
وہیں جس بس میں چالیس لوگ بیٹھا کرتے تھے اس میں بھی پندرہ سے بیس لوگ ہی بیٹھ سکیں گے، سعود میں جس ہوٹل میں پہلے 5 لوگ ہوا کرتے تھے وہاں پر بھی اب تین لوگ ہی رہ سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب جو بیگ آئینگے وہ بیگ مرکزی حج کمیٹی سے ہی مہیا کروائے جائیں گے۔
وہیں رضاء جے پوری کی جانب سے جو جو عازمینِ حج 2021 میں حج کے سفر پر جانے والے ہیں ان لوگوں سے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے یہی اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وباء کو لے کر جو گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی جا رہی ہے اس کا مکمل طور پر پابندی سے عمل کریں۔