اس بار جلوس میں کسی بھی آدمی کے پاس میں کوئی بھی ہتھیار نہیں رہے گا۔ یہ فیصلہ تعزیہ کمیٹی کی جانب سے لیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق ہر برس جلوس میں تعزیہ کے اردگرد چلنے والے لوگوں کے پاس میں لکڑی، تلوار جیسے ہتھیار ہوتے ہیں جن پر اس بار پوری طرح سے پابندی لگائی گئی ہے۔
کمیٹی کے ذمہ داروں کے مطابق یہ فیصلہ جے پور کے حالات سنجیدہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے سامنے تمام تعزیہ بنانے والوں کی موجودگی میں لیا گیا ہے۔
تعزیوں کے جلوس میں ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں
محرم کا تہوار 10 ستمبر منگل کے روز ریاست بھر میں منایا جائے گا۔ اس درمیان 87 تعزیوں کا جلوس دارالحکومت جے پور میں الگ الگ راستوں سے ہو کر بھی نکلے گا۔
محرم کے جلوس کی تیاریاں، متعلقہ تصویر
تعزیہ کمیٹی کے سیکریٹری مرزا اشفاق حسین نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں تمام تعزیہ داروں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جےپور کی حالات سنجیدہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ہتھیار ہم اپنے ساتھ نہیں رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ خاموشی کے ساتھ جلوس میں سبھی لوگ شرکت کریں گے اور اس جلوس کو کامیاب بنائیں گے۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:15 PM IST