اجمیر:پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کے موقع پر اجمیر شریف میں 9 اکتوبر کو میلاد النبی کا جلوس نکالا جائے گا، اس تعلق سے ضلع انتظامیہ نے مسلم سماج کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اطمینان و سکون کے ساتھ یقین دلاتے ہوئے معقول انتظامات کرنے کی بات کہی۔Eid-ul-Nabi (peace be upon him) will be organized in Ajmer
صوفی انٹرنیشنل کے زیراہتمام نکالے جانے والے اس جلوس میں خصوصی طور پر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کو تختیوں پر لکھ کر منظر عام کیا جائے گا،اسی طرح میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ڈی جے گاڑی کا استعمال نہیں کیا جائے گا، جامعہ التمش مسجد ڈھائی دن کا جھوپڑا سے اس میلاد النبیﷺ کے جلوس کا آغاز ہوگا اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے ہوتا ہوا چلہ حضرت بابا قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب روانہ ہوگا۔