پنجاب کے شہر فیروز پور میں وزیراعظم نریندر مودی کی حفاظتی انتظام میں ہوئی کوتاہی Failure of Modi's Security Arrangements in Ferozpur سے ملک میں سیاست گرم ہو چکی ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم مودی کی لمبی زندگی کے لئے بی جے پی کے کارکنان درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں صحت یابی اور دراز عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی Prayer for Modi at Dargah Shareef۔
اس موقع پر درگاہ گدی نشین سید افشاں چشتی کی قیادت میں پارٹی کے کارکنان اور عوام نے وزیر اعظم کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان نے یہ دعا کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی سیکورٹی PM Narendra Modi Security کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شروع سے ہی ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کی سیکورٹی میں کوتاہی کی گئی جو بہت ہی شرمناک بات ہیں۔ اس بات سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پنجاب میں عام آدمی کتنا محفوظ ہوگا۔
مزید پڑھیں:
پنجاب واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کے کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دراز عمر کے لیے خواجہ غریب نواز سے دعا کی۔