اس پروگرام میں خاص اجتماعی دعا ہوئی، اس دعا میں ہونے جے پور کے مسلم تنظیموں کے اعلی ذمہ داران اور عہدیدار موجود رہے۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ آج 6 دسمبر کے روز جے پور میں واقع مسلم مسافر کھانے میں راجستھان مسلم فارم کے بینر تلے یہ پورا پروگرام ہو رہا ہے۔
جے پور میں بابری مسجد شہادت کے موقع دعا کا اہتمام انہوں نے بتایا کہ اس محفل فارم میں تقریبا 25 تنظیمیں شامل ہوئی، اور دعا بھی کی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالی مستقبل میں ہماری قوم کے دانشورں کو یہ صلاحیت دے کہ ہم لوگ ایمان پر قائم رہ سکے اور ہمارا ملک ترقی کر سکے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مہمانوں نے بابری مسجد کو لے کر انصاف کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ اس پورے پروگرام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا، جماعت اسلامی ہند، راجستان حج ویلفیئر سوسائٹی، جامعہ مسجد انتظامیہ کمیٹی، مسلم مسافرخانہ کمیٹی، دلت مسلم ایکتا منچ، سوشل ڈیموکرسی پارٹی آف انڈیا، جمعیت علماء ہند سمیت دیگر مسلم تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔