ملک میں قومی یکجہتی کے لئے دعا - اردو نیوز
ملک میں قومی یکجہتی اور وطن پرستی کے پیش نظر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نمائندوں نے اجمیر شریف درگاہ کے خادموں سے ملاقات کی اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃاللہ علیہ کی درگاہ میں ملک میں آپسی اتحاد کے لئے دعا مانگی۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کی جانب سے شروع کئے گئے اسٹینڈ وتھ پاپولر فرنٹ مہم کے تحت آج تنظیم کے نیشنل سیکریٹری کی قیادت میں ایک ڈیلیگیشن نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃاللہ علیہ کی زیارت کی۔
اس دوران ملک میں قومی یکجہتی اور وطن پرستی کے پیش نظر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نمائندوں نے اجمیر شریف درگاہ کے خادموں سے ملاقات کی اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃاللہ علیہ کی درگاہ میں ملک میں آپسی اتحاد کی دعا مانگی۔
اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفی خانقاہ سے ہمیشہ ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اب صوفی نمائندوں نے پی ایف آئی کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے۔