کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے میں راجستھان کے جے پور میں حکومت کے جانب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے، وہیں ایک ساتھ پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج دارالحکومت جے پور کے ایک مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کر رہے نمازیوں پر پولیس کے جانب سے کاروائی کی گئی، جس میں پولیس نے تقریبا 15 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ کھوناگوریان علاقے میں واقع عائشہ مسجد میں پیش آیا،جب امام سمیت 15 لوگ مسجد میں جمہ کی نماز ادا کر رہے تھے۔
مسجد میں نماز ادا کررہے 15 افراد حراست میں اسی دوران پولیس افسر بھوانی سنگھ شخاوت کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے جمعہ کی نماز ادا کر رہے تمام لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے مسلم رہنماؤں کی جانب سے تمام مساجد کے امام سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مسجد میں چار سے زائد نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،جس کی خلاف ورزی کرنے پر یہ کاروائی کی گئی۔