ممبئی میں بزرگوں کی بارگاہ میں حاضری اور دربار عبدالجبار سے لے کر دہلی حضرت نظام الدین اولیاء، محبوب الٰہی، حضرت امیر خسرو اور راجستھان کے سرواڑ قصبے میں حضرت بابا سید فخر الدین چشتی اور اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
ممبئی کے حاجی عبدالمنان شیخ ملک کی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے صوفی خانقاہوں پر حاضری دے رہے ہیں۔ اسی امید کے ساتھ منان شیخ آج حضرت خواجہ غریب نواز کی ماہانہ چھٹی شریف میں حاضری دینے پہنچے۔