حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں فلم اداکارہ شبانہ اعظمی کے لیے سلامتی کی دعا کی گئی, درگاہ شریف کی شاہجہانی مسجد میں خادم سید ایس ایف حسن چشتی نے زائرین کے ساتھ ملکر شبانہ اعظمی کی جلد صحتیابی اورسلامتی کی دعا کی۔
شبانہ اعظمی کی صحتیابی کے لیے اجمیردرگاہ میں دعا - فلم اداکارہ شبانہ اعظمی
بالی ووڈ فلم اداکارہ شبانہ اعظمی کے حادثہ کی خبر ملنے کے بعد اب ان کے چاہنے والے سلامتی کی دعا مانگ کررہے ہیں۔
شبانہ اعظمی کے لیے اجمیردرگاہ میں دعا
یاد رہے کہ ممبئی سے 60 کلومیٹر دور ہائی وے پر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی تھی جس میں دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے تھے۔ بہرحال دونوں کا ممبئی ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے اجمیر درگاہ میں شبانہ اعظمی کے مداح کو امید ہے کی وہ جلد صحت مند ہوجائیں گی۔