اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ و مہاراشٹر میں بارش کے قہر سے بچنے کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا - عقیدت مندوں نے ان مصیبتوں سے محفوظ رہنے کی دعا مانگی ہے

ریاست مہاراشٹر و تلنگانہ میں بارش کے قہر سے بچنے اور عوام کی سلامتی کے لیے اجمیر شریف درگاہ میں دعا کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر سے اجمیر پہنچے زائرین اور مقامی باشندوں سمیت خادموں نے مصیبت دور ہونے کی دعا مانگی۔

pray at ajmer dargah for rain protection in telangana and maharashtra
تلنگانہ و مہاراشٹر میں بارش سے سلامتی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

By

Published : Oct 22, 2020, 9:02 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع سلطان الہند کی بارگاہ اجمیر شریف درگاہ پر مہاراشٹر و تلنگانہ میں بارش کے قہر سے بچنے اور عوام کی سلامتی کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

تلنگانہ و مہاراشٹر میں بارش سے سلامتی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کا جہاں شاہجہانی مسجد اور بابا فرید صاحب کا چلہ شریف پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ خدام خواجہ اور عقیدت مندوں نے مل کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹر اور تلنگانہ کی عوام کی سلامتی کی دعا بھی کی۔

تلنگانہ و مہاراشٹر میں بارش سے سلامتی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

واضح رہے کہ ملک کی ریاست مہاراشٹر اور تلنگانہ میں ان دنوں مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور سیلاب جیسی صورتحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومتی اسکیم کو لے کر عوام سے ووٹ کی اپیل کروں گا'

حالت یہ ہے کہ عوام کو کھانے پینے اور روزگار کے لیے بھی دشواری پیش آرہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں عقیدت مندوں نے ان مصیبتوں سے محفوظ رہنے کی دعا مانگی ہے۔

تلنگانہ و مہاراشٹر میں بارش سے سلامتی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

زائرین کو امید ہے کہ ان مصیبت زدہ لوگوں پر جلد ہی اللہ کا کرم ہوگا اور حالات درست ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details