اردو

urdu

ED Raida Popular Front Office: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا ای ڈی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 4, 2022, 8:28 AM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر آصف خان نے بتایا کہ جب بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے عہدیدار وں سے معلومات طلب کی گئیں،ای ڈی کو تمام دستاویزات بروقت فراہم کی گئیں،لیکن آرایس ایس کے اشارے پر ای ڈی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے بینک اکاونٹ کو سیز کردیا گیا- PFI After ED Attaches Bank Accounts in Money Laundering Case

احتجاج
احتجاج

ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیاگیا،یہ احتجاجی مظاہرہ جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانے باہر کے مذکورہ تنظیم کے ریاستی صدر آصف خان کی قیادت میں کیا گیا۔احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

احتجاج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اشارے پر جس طرح آئے دن پاپولر فرنٹ آف آنڈیا کو نشانہ بنایاجارہا ہے،یہ قابل مذمت ہے،اس فوری طورپر بند کیاجائے،اس احتجاجی مظاہر ہ میں مذکورہ تنظیم کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں:جےپور: تریپورہ میں پُرتشدد واقعات کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر آصف خان نے بتایا کہ جب بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے عہدیدار وں سے معلومات طلب کی گئیں، ای ڈی کو تمام دستاویزات بر وقت فراہم کی گئیں،لیکن آر ایس ایس کے اشارے پر ای ڈی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے بینک اکاونٹ کو سیز کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہم لوگ زمینی سطح پر کام کرنے والے لوگ ہیں، اور ہم کسی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details