تین دسمبر کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر پر کی گئی کارروائی کی مخالفت میں جمعہ کی نماز کے بعد پی ایف آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ علاقے میں واقع مسلم اسکول کے سامنے کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مرکزکی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آصف نے بتایا کہ جس طرح سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر اور عہدےدران پر ای ڈی کی جانب سے چھاپے مارنے کی کارروائی کو انجام دیا گیا وہ تمام کاروائی آر ایس ایس اور ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جو بھی آر ایس ایس اور مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے۔