اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ای ڈی کی کارروائی کے بعد پی ایف آئی کارکنان کا احتجاج

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) کے ریاستی دفتر پر ای ڈی نے چھاپے ماری کی۔ اس کاروائی سے ناراض تنظیم کے کارکنان نے راجستھان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

popular front of india protest after ED conducts raids on PFI offices in jaipur
ای ڈی کی کارروائی کے بعد پی ایف آئی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Dec 4, 2020, 3:54 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس دوروان ای ڈی کی ٹیم نے دفتر میں دستاویزوں کی جانچ کی اور کچھ دستاویز ٹیم اہنے ساتھ لے گئی۔ ای ڈی کی کارروائی کا مقصد منی لانڈرنگ کے کئی معاملوں میں ثبوت جمع کرنا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

دارالحکومت جے پور میں ہوئے ای ڈی کی اس کارروائی کے بعد پی ایف آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ راجستھان کے کوٹہ، سوائی مادھپور، بوندی، بارا سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم سے تعلق رکھنے والے 29 مقامات پر ای ڈی کی جانب سے کارروائی کو عمل میں لایا گیا تھا، جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

جے پور کے پی ایف آئی دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ


اس پورے معاملے کو لے کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر محمد آصف نے بیان جاری کر کہا کہ، 'یہ تمام کارروائی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کوبدنام کرنے کی شازش کے تحت کی گئی۔ حق کی آوزا کو دبانے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے، لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details