اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ - گاؤں میں ووٹنگ کے تئیں لوگوں میں کافی جوش و خروش

ریاست راجستھان میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج صبح آٹھ بجے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

راجستھان: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع
راجستھان: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

By

Published : Jan 17, 2020, 3:08 PM IST

پولنگ پرامن طور پر جاری ہے اور ووٹنگ کے لیے قائم مختلف پولنگ مراکز پر صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہے اور گاؤں میں ووٹنگ کے تئیں لوگوں میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔

پرامن پولنگ کے لیے قانون و انتظام برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس کے تحت سبھی پولنگ مراکز اور اس کے آس پاس سکیورٹی فورس تعینات کی گئی ہے۔

راجستھان: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرپنچ کے عہدے کے لیے 17 ہزار 242 امیدوار اور پنچ کے عہدے کے لیے 42 ہزار 704 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست میں جھنجھنو اور جیسلمیر کے علاوہ سبھی اضلاع میں پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت پولنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ریاست کے 31 اضلاع میں 36 سرپنچ بلامقابلہ منتخب کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح گیارہ ہزار 35 پنچ بھی بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں۔ الیکشن کے محکمہ نے ووٹرز سے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بے خوف ہو کر ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details