ریاست راجستھان کے متعدد شہروں میں پولیس کے جوان احتجاج کرہے ہیں۔ دراصل پولیس جوان ریاستی حکومت سے گزشتہ کئی برسوں سے گریڈ پے 3600 کا مطالبہ راجستھان حکومت سے کر رہے ہیں۔ Rajasthan Police Protest Over their Demands
احتجاج کررہے ان جوانوں کی حمایت میں راجستھان کے 130 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا دیا ہے، مگر ابھی تک ان کے مطالبے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، اس لئے آج ان تمام پولیس کے جوانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کررہے نوجوانوں نے بطور احتجاج میس کا کھانا بھی نہیں کھایا۔