اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا سے ایس ایچ او کی موت

کوٹہ میڈیکل کالج میں بوندی کے کاپرین تھانہ انچارج بدھی پرکاش نامہ کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔

بوندی میں تھانہ افسر کی کورونا سے موت
بوندی میں تھانہ افسر کی کورونا سے موت

By

Published : Sep 19, 2020, 7:44 AM IST

کوٹہ میڈیکل کالج میں جمعہ کے روز بوندی کے کاپرین تھانہ کے ایس ایچ او بدھی پرکاش نامہ کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ اچانک جمعہ کے روز انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوئی۔ تو انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ جس کے بعد رات گئے اس کی موت ہوگئی۔ بدھی پرکاش نامہ نے صدر کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

جمعہ کے روز بوندی ضلع کے کاپرین تھانہ افسر کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔

تھانہ افسر بدھی پرکاش نامہ کی 8 ستمبر کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لئے کوٹہ کے میڈیکل کالج کے ایس ایم بی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ جہاں جمعہ کے روز اچانک ان کی صحت خراب ہوگئی اور جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ بدھی پرکاش نامہ نے کارکردگی کے لئے صدر کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: حضرت حسنین میاں نیازی کو خراج عقیدت

کوٹہ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر ایس جیلیا نے کہا کہ 12 ستمبر کو کاپرین تھانہ افسر کی پہلی کورونا رپورٹ منفی آئی۔ لیکن اس کے بعد بھی ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہیں مسلسل سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ جس کے بعد انہیں وینٹیلیٹر منتقل کردیا گیا۔ جس کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details