عید الاضحی اور موجودہ وقت میں راجستھان میں جس طرح کا ماحول چل رہا ہے اس کے مد نظر راجستھان پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگز منعقد ہورہی ہیں۔ Police Meeting with Muslim Leaders
Police Meeting with Muslim Leaders: جے پور میں عید الاضحی کے پیش نظر پولیس کی مسلم رہنماوں کے ساتھ میٹنگز - بکرا منڈی سمیت دیگرعلاقوں میں میٹنگز کی جا رہی ہے
جے پور کمشنریٹ کے گلتہ گیٹ پولیس تھانے کے انچارج مکیش کمار نے بتایا دس جولائی کو عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا اس سلسلے میں ہم لوگوں کی جانب سے مسلسل پاڑا منڈی، بکرا منڈی سمیت دیگرعلاقوں میں میٹنگز کی جا رہی ہے۔ Police Meeting with Muslim Leaders
یہاں انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران مسلسل مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ علاقوں میں میٹنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ان تمام لوگوں کو انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے یہی ہدایت دی جا رہی ہے کہ جس طرح سے راجستھان کا ماحول چل رہا ہے اس ماحول کے مدنظر امن اور بھائی چارے کے ساتھ اس تہوار کو منایا جائے، وہی آج دوپہر کے بعد ایک بڑی میٹنگ بھی جے پور میں واقع کلیکٹریٹ میں جے پور ضلع کلکٹر کی موجودگی میں ہوگی، اس بڑی اور اہم میٹنگ میں ہندو، مسلم مذہب کے مذہبی رہنما سمیت انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران موجود رہیں گے۔
جے پور کمشنریٹ کے گلتہ گیٹ پولیس تھانے کے انچارج مکیش کمار نے بتایا کے جس طرح سے دس جولائی کو عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا اس کو لے کر ہم لوگوں کی جانب سے مسلسل پاڑا منڈی، بکرا منڈی سمیت دیگرعلاقوں میں میٹنگز کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اس بات کی اپیل بھی کی جارہی ہے کہ لوگ تہوار کو آپسی بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔