دارالحکومت جے پور میں "آپریشن کلین سویپ پلس" مہم کے تحت پولیس روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں منشیات کے عادی نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے اور ان کو جیل میں بھیجا جارہا ہے۔
operation-clean-sweep-plus اس دوران پولیس کی اس مہم میں مقامی ملسمانوں نے حصہ لیا اور اس مہم کی حمایت کی وہیں متعدد ملسم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے راجستھان پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کے جس طرح سے ریاستی پولیس کی جانب سے یہ مہم چلائی گئی ہے اور اس مہم کے تحت جس طرح سے روزانہ منشیات کے عادی نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اس کے مد نظر ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ پولیس کی یہ مہم اندھیرے میں روشنی لانے کا کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ جے پور پولیس کی جانب سے پانچ روز میں ہی تقریبا 352 منشیات کے عادی نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان پر قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ان منشیات کے عادی نوجوانوں میں اکثریت مسلم برادری سے تعلق رکھتے ہیں، اسے میں پولیس کی جانب سے بھی برادری سے یہ گزارش کی گئی تھی کہ آپ ہمارا تعاون کریں تو ہم بہتر سے بہتر اپنی کارکردگی کر سکیں گے۔