اجمیر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ہنگامہ اجمیر:ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے درگاہ علاقے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی۔اس دوران ضلع انتظامیہ اور مقامی باشندوں کے درمیان معمولی جھڑپ کی بھی اطلاع ہے۔Police Lathi Charge On Local Vendors
اجمیر ضلع انتظامیہ کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کے 811ویں عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس نے پیر کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ۔اس کے تحت درگاہ علاقہ میں واقع تریپولیہ گیٹ پولیس چوکی کے قریب ٹرانسفارمر کے نیچے واقع دکانوں کے باہر سے تجاوزات کو ہٹا دیا۔
مقامی باشندوں نے تجاوزات کی اس کارروائی کی شدید مخالفت کی۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان زبردست ہنگامہ ہوا۔ یہاں تک کہ دکانداروں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ اس اچانک کارروائی سے علاقے میں موجود زائرین میں افراتفری مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Shootout At Pushkar پشکر علاقے میں فائرنگ میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی
میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اپنی دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات کو دکانداروں نے خود ہٹایا لیکن اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے ٹرانسفارمر کے نیچے دکانوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دکانیں بھی مسمار کر دیں۔ اس کارروائی سے مقامی لوگ مشتعل ہوگئے Police Lathi Charge On Local Vendors