اردو

urdu

By

Published : May 17, 2023, 9:22 AM IST

ETV Bharat / state

Cyber Crime in Rajasthan راجستھان میں پولیس نے سائبر گینگ کے دو ٹھگوں کو گرفتار کیا

راجستھان میں سائبر فراڈ کو روکنے کے لیے ریاستی پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ سی آئی ڈی کرائم برانچ جے پور کی ٹیم نے سائبر فراڈ کے مزید دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ سائبر فراڈ کے معاملے میں اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ Rajasthan Police action on cyber thugs

راجستھان میں پولیس نے سائبر گینگ کے دو ٹھگوں کو گرفتار کیا
راجستھان میں پولیس نے سائبر گینگ کے دو ٹھگوں کو گرفتار کیا

جے پور: راجستھان میں سی آئی ڈی کرائم برانچ جے پور کی ٹیم نے سائبر فراڈ کے مزید دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش ایم این نے کہا کہ دونوں ملزمان حقیقی بھائی ہیں۔ جے پور میں رہتے ہوئے چائے کی دوکان پر بیٹھ کر وہ بے روزگار طلبہ کو اعتماد میں لے کر تین ہزار روپے دے کر پہلے ان کا مختلف بینک میں کھاتا کھلواتے بعد میں ان کھاتوں کو سائبر ٹھگوں کے ہاتھوں 13000 روپے میں فروخت کردیتے۔ ایم این نے بتایا کہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کی ٹیم نے 5 اپریل کو جواہر نگر تھانہ علاقہ میں فرضی طریقے سے اے ٹی ایم بناکر دن میں 10-12 لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 11.73 لاکھ روپے ضبط کیے تھے۔

اس معاملے میں سی آئی ڈی جے پور، بھرت پور اور کوٹا پولیس نے اب تک کل 15 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کی ٹیم ان ملزمان کے گینگ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی۔ ڈی آئی جی کرائم راہل پرکاش کی نگرانی اور اے ایس پی ہری رام کماوت کے سپر وزن میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے دوران، ٹیم کو آدتیہ جانگڑ (24) اور اس کے بھائی روی جانگڑ (21) ساکن پولیس اسٹیشن کھیڑلی، ڈسٹرکٹ الور ہال، جے پور کے بارے میں اطلاع ملی۔ اطلاع پر ان کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں اور ان پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Crime News مودی کی بھتیجی بن کر ریٹائرڈ کرنل سے 21 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی

ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم آدتیہ جانگڑ الور میں ٹیلی پرفارمنس کمپنی میں کسٹمر کیئر پر تقریباً دو سال سے کام کررہا تھا۔ اس وقت جے پور کے جگت پورہ میں کالج کے قریب چائے کی دکان اور دیگر عوامی مقامات پر وہ کالج کے طلباء سے رابطہ کرکے انہیں ٹریڈنگ کے کام کے بارے میں بتاتا اور انہیں کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کے موبائل نمبر لے کر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرتا۔ ٹیم نے دونوں سائبر ٹھگوں سے نو بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹ کٹس، سات دیگر بینکوں کے چیک، 24 دیگر بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر اہم دستاویزات اور ایک سوئفٹ کار برآمد کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details