اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوائی مادھو پور: پولیس نے چار شرپسندوں کو گرفتار کیا - sawai madhopur news

ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور کی وزیر پور پولیس نے چار شرپسندوں کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ ہتھیار انہیں کہاں سے ملے ہیں۔

arrested-four-miscreants
arrested-four-miscreants

By

Published : Jul 11, 2021, 7:35 AM IST

Updated : Jul 11, 2021, 9:01 AM IST

وزیر پور پولیس اسٹیشن کے افسر یوگیندر شرما نے بتایا کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ کچھ شرپسند اپنے ایک ساتھی نہرو مینا کے ساتھ وزیر پور سے گنگا پور شہر آرہے ہیں، جو وکیش قتل کیس کا مجرم ہے۔ جس کے بعد پولیس نے چاروں شرپسندوں کو وزیر پور ایس آر پٹرول پمپ کے قریب گھیرا بندی کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحے اور زندہ کارتوس برآمد کرلئے۔

arrested-four-miscreants

ساتھ ہی پولیس نے ملزمین سے کریٹا گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ کارروائی کے دوران دو شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 9:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details