اجمیر :ریاست راجستھان کے اجمیر کے الور گھاٹ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلا کر جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔
اجمیر پولیس کے مطابق ائندہ راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور دیوالی کے تہوہار کے مد نظر ریاست کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔مختلف علاقوں میں ناکہ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مخبروں کی اطلاح پر ڈی ایس ٹی کی ٹیم نے ملزمان کی کار کا پیچھا پربت سر سے شروع کیا۔ الور گیٹ علاقہ پہنچنے پر پولیس نے گاڑی کو رکوا کر تلاشی لی ۔کار میں سوار اجمیر کی مقامی خاتون اور ناگور کے وجے اور jhunjhunu کے رویندر سنگھ کے پاس سے 17 ہزار کے جعلی نوٹ برامد کیے۔