اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: پولیس نے 58 افراد کو پکڑا - گجرات سے پنجاب ٹرک میں بھر کر لے جارہے 58 افراد کو جامسر پولیس نے پکڑا

بیکانیر میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 58 افراد کو پکڑا ہے جو ایک ہی ٹرک میں جا رہے تھے۔

ٹرک میں بھر کر جارہے 58 لوگوں کو پولیس نے پکڑا
ٹرک میں بھر کر جارہے 58 لوگوں کو پولیس نے پکڑا

By

Published : Mar 27, 2020, 4:10 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

یہ تمام افراد گاندھی دھام اور گجرات کے رہنے والے ہیں، پولیس نے تمام افراد کو سینیٹائز کرواتے ہوئے ماسک بھی دیا۔

کورونا وائرس کے سبب کام بند ہونے کی وجہ سے گجرات سے پنجاب ٹرک میں بھر کر لے جارہے 58 افراد کو جامسر پولیس نے پکڑا۔

تھانہ افسر گورو کھیڑیا گشت کررہے تھے، اسی دوران پنجاب نمبر کی ایک ٹرک انہوں نے رکوائی۔ ٹرک کی کیبن میں سات لوگ ملے۔ وہیں ٹرک کے اوپر ترپال لگا تھا جس کے اندر 51 افراد تھے۔

ٹرک میں بھر کر جارہے 58 لوگوں کو پولیس نے پکڑا

پوچھ گچھ میں ٹرک ڈرائیور گورجنت سنگھ نے بتایا کہ وہ فیروزپور پنجاب کا ہے، یہ تمام افراد گاندھی دھام اور گجرات کے رہنے والے ہیں۔

ڈرائیور نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے کام نہیں مل رہا تھا، اسی دوران یہ لوگ آئے اور کہا کہ پنجاب جانا ہے، یہ تمام فی فرد ایک ہزار روپے دینے پر راضی ہوگئے، ڈرائیور کے مطابق وہ لالچ میں آکر 58 لوگوں کو ٹرک میں بھر کر گاندھی دھام سے لے آیا۔

پولیس نے سبھی کو کھیت میں ایک ایک میٹر کی دوری پر بیٹھا کر سینیٹائزیشن کرواتے ہوئے ماسک پہنائیں، وہیں سبھی کو کھانا دیا گیا جس کے بعد ان کی اسکریننگ پی ایچ سی میں کروائی گئی، وہیں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details