اجمیر:راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ کے محفل خانہ میں انجمن سید زادگان خدام خواجہ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس میں انجمن کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے حضرت خواجہ صاحب کے پیغام کو عام کیا۔ عرس کے دوران لاکھوں زائرین اجمیر آتے ہیں، ایسے میں ضلع انتظامیہ ان کے لئے تمام تر تیاریاں کرتی ہے۔زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس لئے ان کا احترام کرنا ان کا فرض ہے۔
ضلع انتظامی افسران کا خیال ہے کہ عرس میں انتظامات ان کی طرف سے ضرور ہوتے ہیں لیکن ان کے انچارج خواجہ صاحب ہیں جن کے کرم سے عرس بحفاظت مکمل ہوتا ہے۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ بھی درگاہ خواجہ صاحب پر چادر چڑھا کر شکریہ ادا کرتی ہے۔
ڈویژنل کمشنر بی ایل مہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے دربار میں عرس کے آغاز پر انتظامیہ نے چادر چڑھائی۔اس کی پرامن تکمیل کے لئے دعا کی جس کے بعد عرس کے اختتام پر خواجہ صاحب کے دربار میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے چادر پیش کی گئی ہے،