ریاست راجستھان کے صوفی شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر ہر سال عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 810ویں عرس پر چادر پیش کی ہے۔810th Urs of Khawaja Moinuddin Chishti
خود وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، "میں نے چادر پیش کی ہے، جو خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 810ویں عرس پر اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔" PM Modi Offers Chadar for Ajmer Sharif
اس تصویر میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر میں وزیراعظم، نقوی کو چادر سونپتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Modi presented a 'chadar' to Minority Affairs Minister Naqvi
810th Urs of Khawaja Moinuddin Chishti: وزیراعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی - خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 810 ویں عرس
وزیراعظم نریندر مودی نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 810ویں سالانہ عرس کے موقع پر چادر پیش کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ PM Modi Offers Chadar for Ajmer Sharif
ؒ
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے بھیجی تھی۔ اس وقت بھی مختار عباس نقوی چادر چڑھانے اجمیر گئے تھے۔ مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے اجمیر درگاہ کے 810ویں سالانہ عرس کے موقع پر بدھ کو جنتی دروازہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ دروازہ سال میں صرف 6 دن کھلتا ہے۔ اس کی بہت اہمیت بتائی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں آنے والے لوگوں کا اس پر کافی اعتماد ہے۔
مزید پڑھیں: 810th Urs of Khawaja Gharib Nawaz: خواجہ صاحب کے صندل سے کئی بیماریوں سے شفا ملتی ہے، زائرین