اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi In Rajasthan وزیراعظم مودی نے خواتین ریزویشن بل اور سناتن دھرم پر کانگریس کو گھیرا - خواتین ریزویشن بل

راجستھان میں بی جے پی کی پریورتن سنکلپ مہاسبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریاست کی گہلوت حکومت نے نوجوانوں کے پانچ اہم سال ضائع کر دیے، اسی لیے ریاست کے عوام اس حکومت سے بیزار ہوچکی ہے۔ کانگریس اور اس کے گھمنڈیا شراکت دار خواتین ریزرویشن کے سخت مخالف ہیں۔ ان کی پارٹیوں نے خواتین کے دباؤ میں اس بل کی حمایت کرنے پر مجبور ہوئے۔

PM Modi
وزیراعظم مودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 9:48 PM IST

وزیراعظم مودی نے خواتین ریزویشن بل اور سناتن دھرم پر انڈیا الائنس کو گھیرا

جے پور: راجستھان میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اسی وجہ سے بی جے پی کی جانب سے انتخابی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں پارٹی کی طرف سے نکالی گئی پریورتن سنکلپ یاترا کے اختتام کے موقع پر پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جے پور کے دادیا میں پریورتن سنکلپ مہاسبھا سے خطاب کرتے ہوئے گہلوت حکومت پر شدید تنقید کی۔

پی ایم نے کہا کہ کانگریس نے جس طرح راجستھان میں حکومت چلائی ہے، وہ صفر نمبر کی مستحق ہے، اس لیے راجستھان کے لوگوں نے اب گہلوت حکومت کو ہٹانے اور بی جے پی کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان کے لوگ پچھلے پانچ سالوں سے پریشان ہیں کیونکہ گہلوت حکومت نے عوام کو سوائے بدعنوانی اور جرائم کے کچھ نہیں دیا۔ یہاں کے نوجوان، کسان، تاجر اور بہن بیٹیاں خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ریاست کے عوام انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے جا رہے ہیں۔

خواتین ریزرویشن بل ایک تاریخی فیصلہ: دوسری طرف خواتین کے ریزرویشن کے بارے میں پی ایم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہماری مائیں بہنیں لوک سبھا اور اسمبلی میں 33 فیصد ریزرویشن کا انتظار کر رہی تھیں۔ان کی یہ امید آپ کے ووٹ کی طاقت سے پوری ہوئی ہے۔ آپ کے ووٹ نے مجھے منتخب کیا اور میں آج آپ کا یہ انتظار بھی ختم کردیا۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ میں جے پور ایسے وقت آیا ہوں جب بھارت کا غرور عروج پر ہے۔ بھارت چاند کی اس سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں کوئی اور نہیں پہنچ سکا تھا۔ بھارت کی بہادری پر پوری دنیا حیران ہے۔

میں نے جو کہا وہ کیا: پی ایم نے کہا کہ میں متعدد دفعہ راجستھان آیا ہوں، لیکن پہلی بار ماؤں اور بہنوں کے اتنے بڑے اجتماع سے خطاب کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کی ترقی اور خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں جو کہتا ہیں وہ کرتا بھی ہوں۔ میں کبھی ہوا میں بات نہیں کرتا۔ اگر آپ چاہیں تو نو سال کا ٹریک ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

کرپشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن : وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ون رینک ون پنشن کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر دیا ہے۔ اب تک لوگوں کو اس پنشن سے 70 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔کانگریس صرف 500 کروڑ روپے کے ساتھ ون رینک ون پنشن دینا چاہتی تھی۔ جب نیت صاف ہو اور خود پر اعتماد ہو تو ضمانتیں پوری کرنا حکومت کی پہچان بن جاتی ہے۔ہم نے بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضمانت دی تھی، آج ملک میں کرپشن کے خلاف جس طرح قانون کا استعمال ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے تین طلاق کے خلاف قانون لا کر مسلم خواتین کے بھی آنسو پونچھے ہیں۔

خواتین ریزرویشن پر پی ایم کا کانگریس پر حملہ: پی ایم مودی نے کہا کہ جو کانگریس لیڈر خواتین کے ریزرویشن کی بات کر رہے ہیں وہ 30 سال پہلے بھی ایسا کر سکتے تھے۔ لیکن کانگریس ایسا کبھی نہیں چاہتی تھی۔ آج بھی تمام بہنیں ناری شکتی وندن ادھینیم کی حمایت میں اپنے دل سے نہیں کیا ہے۔ کانگریس اور اس کے گھمنڈیا اتحادی خواتین کے ریزرویشن کے خلاف ہیں۔ وہ اتنے بڑے فیصلے سے بھی عوام کو بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سناتن دھرم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں:کانگریس ہماری شناخت کو تباہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ لوگ کسی بھی طرح سناتن دھرم کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج ملک اور راجستھان کے لوگ ان کے ارادوں کو سمجھ چکے ہیں۔ایسے میں اب راجستھان کے عوام نہ صرف اس الیکشن میں بلکہ ہر الیکشن میں کھمنڈیا اتحاد کو آئینہ دکھانے کا کام کریں گے۔ وزیر اعظم اکثر اپوزیشن انڈیا اتحاد کو گھمنڈیا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

راجستھان میں پیپر لیک کا معاملہ: وزیراعظم نے کہا کہ راجستھان میں جب بھی پیپر لیک ہوتے ہیں، لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو پیپر لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اس میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

لال ڈائری میں چھپے گہلوت حکومت کے کارنامے:پی ایم نے کہا کہ گہلوت حکومت کے کالے کرتوت لال ڈائری میں چھپے ہیں۔ اسن کی حکومت میں کمیشن کا کھیل ہر طرف پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کون پیسہ لگانا چاہے گا؟ یہاں صنعتی ترقی بالکل بھی نہیں ہے۔ امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور یہاں کی مائیں بہنیں اس سے سب سے زیادہ پریشان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details