نئی دہلی: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر رہنماوں نے راجستھان میں عوام سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ''آج راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے، میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کریں، جمہوریت کے اس تہوار کے موقع پر تمام ووٹرز بالخصوص نئے ووٹرز کو مبارک باد، اور میری نیک خواہشات''۔
وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں راجستھان کی عوام سے بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کھرگے نے کہا کہ راجستھان کی عوام کو معلوم ہے کہ ان ایک ایک ووٹ راجستھان کی عوام کی خوشحالی کی گیارنٹی ہے۔