ممبئی کے زائرین جو ملک میں امن و امان کی دعا کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر پہنچے تھے، وہ کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس موقع پر زائرین نے کسانوں کی حمایت میں پوسٹر بینر کے ذریعے کسانوں کی حمایت میں اپنا احتجاج درج کیا۔
حنیف اور مبارک نام کے زائرین نے کسانوں کی تحریک اور بی جے پی حکومت کے رویے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ہورہا ہے، وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہیں ذلیل اور رسوا کیا جارہا ہے۔ اسی لیے انہوں نے کہ کسانوں کے لیے دعا کرنے کے لیے حضرت خواجہ صاحب کی بارگاہ میں پہنچے۔