اردو

urdu

ETV Bharat / state

Phone Explodes Midair دورانِ پراوز موبائل فون کے پھٹنے سے ایئر انڈیا فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ - ایئر انڈیا میں موبائل فون پھٹ گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافر کا موبائل فون پھٹ گیا جس کے بعد پرواز کی راجستھان کے ادے پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارے نے ادے پور سے دہلی کے لیے اڑان بھری تھی، تکنیکی جانچ کے بعد پرواز کو دوبارہ دہلی روانہ کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 17, 2023, 6:29 PM IST

ادے پور: پیر کے روز ایک بڑا ہوائی حادثہ ٹل گیا کیونکہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ایک سیل فون پھٹ گیا جس کی وجہ سے پرواز کو راجستھان کے ادے پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ای ٹی وی بھارت کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز 470 میں ایک مسافر کا موبائل فون پھٹ گیا جس کے بعد پائلٹ کو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے لیے جانا پڑا۔ تمام تکنیکی جانچ کے بعد پرواز پھر دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔

اس فلائٹ نے دوپہر ایک بجے ادے پور سے دہلی کے لیے اڑان بھری تھی، پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مسافر کے موبائل فون کی بیٹری پھٹ گئی۔ پرواز میں کل 140 مسافر سوار تھے۔ ادے پور کے دبوک ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران کچھ مسافروں کو طیارے سے نیچے لایا گیا۔ جس کے بعد فلائٹ کی صحیح جانچ کی گئی اور سب کچھ صاف ہونے کے بعد ہی فلائٹ کو دہلی جانے کی اجازت دی گئی۔ اس حادثے کے بعد 3 سے 4 مسافر فلائٹ سے باہر نکل گئے تھے اور دوبارہ فلائٹ میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں تکنیکی جانچ کے بعد فلائٹ کو دوبارہ دہلی روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ 14 اپریل 2022 کو ڈبرو گڑھ سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پیش آیا تھا جب دوران پرواز ایک فون میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ بیٹری کے حد سے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے فون میں آگ لگ گئی تھی اور کیبن کے عملے نے فوری طور پر بجھانے والے آلات کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details