ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق پہلو خان معاملے میں بری کیے گئے مجرموں کو پیر کے روز راجستھان ہائی کورٹ نے سمن بھیجا۔ وہیں، اس فیصلے کا پی ایف آئی استقبال نے کیا۔
اس ضمن میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آصف نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمین کو سمنبھیجے جانے کا ہم استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایجنسیوں کی جانب سے جو دھوکے کی سازش کی گئی ہے اس کی بھی پول کھل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ویڈیو اور تصویروں کی بنیاد پر ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا، ان ویڈیو اور تصاویر کو کوٹ کے سامنے رکھا ہی نہیں گیا تھا۔
عدالت کی جنب سے مجرموں کو سمن بھیجنے پر پی ایف آئی نے استقبال کیا محمد آصف کا مزید کہنا ہے کہ دو چشم دید گواہ ہیں وہ مسلسل چھ ملزمین کا نام لے رہے تھے لیکن پولیس نے ان گواہوں کی ایک بھی نہیں سنی، اس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ راجستھان پولیس کس طرح سے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلو خان ماب لنچنگ: راجستھان ہائی کورٹ نے ملزمین کے خلاف جاری کیا وارنٹ
واضح رہے کہ پیر کے روز ہائی کورٹ نے پہلو خان معاملہ میں نچلی عدالت کی جانب سے جن ملزمین کو بری کیا گیا تھا ان کو قابل ضمانت وارنٹ کے تحت واپس طلب کیا ہے۔