جےپور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقہ میں واقع قریشی مسافر خانہ کے باہر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کا مقصد ملک کی متعدد ریاستوں کے مختلف علاقوں میں آئے دن مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے متعدد عہدیدارن اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس ریلی میں شامل لوگوں کے ہاتھوں میں تختیاں، بینرز وغیرہ تھے، جس میں متعدد نعرے درج تھے، The Country is Not Run by BJP But by RSS, PFI Alleges
PFI Protest in Jaipur: مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج - مسلمانوں پر ہورہے ظلم کے خلاف احتجاج
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جے پور کے صدر محمد عمران نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کو آر ایس ایس کے اشارے پر دبایا جارہا ہے، جن ریاستوں میں بی جے پی بر سر اقتدار ہے وہاں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو بی جے پی نہیں بلکہ آر ایس ایس چلارہی ہے۔ The Country is Not Run by BJP But by RSS, PFI Alleges

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جے پور کے صدر محمد عمران نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کو آر ایس ایس کے اشارے پر دبایا جارہا ہے، جن ریاستوں میں بی جے پی بر سر اقتدار ہے وہاں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو بی جے پی نہیں بلکہ آر ایس ایس چلارہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ آج حالات یہ ہے ملک کا مسلمان اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، پی ایف ائی کے ضلع صدر نے کہا کہ جب بھی مسلمانوں پر ظلم کیا جائے گا اس وقت ان مظالم کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے اور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اس احتجاج کے پیش نظر علاقہ میں پولیس کی کثیر تعداد موجود تھی۔