جے پور: جے پور شہر میں جن ای رکشا کا عوام کی راحت کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے آغاز کیا گیا تھا اب یہی ای رکشا عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن چکے ہیں۔ e rickshaws in Jaipur۔ روزانہ ان ای رکشا سے سڑک حادثے ہو رہے ہیں لیکن ان حادثوں سے کسی طرح سے کوئی بھی سبق نہیں لیا جا رہا، بڑی بات یہ ہے کہ جو ای رکشا سڑک پر رات کے وقت چلتے ہیں ان ای کی لائٹ ڈرائیورز بند رکھتے ہیں، ان لوگوں کو اگر کوئی صحیح طرح سے ای رکشا چلانے کا بول بھی دیتا ہے تو اس سے لڑائی جھگڑے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ People Worried about E Rickshaws in Jaipur
وہیں دارالحکومت جے پور کے الگ الگ علاقوں میں کافی زیادہ تعداد میں ای رکشا سڑکوں پر کھڑی ہونے کی وجہ سے جام بھی لگ جاتا ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پولیس بھی ان لوگوں پر کسی طرح سے کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے اس لیے ای رکشا چلانے والے لوگ بے خوف ہو کر سڑک پر حادثوں سے بے خوف نظر آتے ہیں۔