جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ابھی حالات یہ نہیں ہے کہ قبرستانوں کے لیے الگ سے جگہ مختص کی جائے۔ ہاں اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا کو محض کھانسی اور نزلہ سمجھ رہے ہیں انہیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
رفیق خان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے جو خواب دکھائے تھے، وہ پورے تو نہیں کر سکے لیکن آج جب کورونا ٹیکہ لگوانے کی بات آئی تو نوجوانوں سے ٹیکہ کا پیسہ لیا جا رہا ہے۔