اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اےاے کے خلاف کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج - مرکزی حکومت کو ہٹ دھرم قرار دیا

راجستھان کے ضلع پالی میں ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

سی اےاے کے خلاف کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج
سی اےاے کے خلاف کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج

By

Published : Feb 1, 2020, 10:37 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:13 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، وہیں پالی میں بھی ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا، شام 7 بجے تا 9 بجے تک شہر پالی کے لوگوں نے کینڈل مارچ نکالتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔

ضلع کلکٹریٹ سامنے پر امن طریقے سےدوگھنٹے تک ترنگا لہرا کر ناراضگی ظاہر کی، اسی دوران احتجاج میں متعدد سیاسی، سماجی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں مقررین نے کہا کہ انہیں ملک کے آئین پر عمل کرنے کی بات کہی، انہوں نے مرکزی حکومت کو ہٹ دھرم قرار دیا۔کہا کہ ملک کوذات پات اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس دوران احتجاج میں متعدد اسکولز کے طلبا نے شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ گیا اور شمع جلاکر ملک میں امن کا پیغام دیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details