عالمی وباء کورونا کی وجہ سے آج ہر شعبہ متاثر ہے، ان میں زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ چھوٹے کاروباریوں کا ہے، جہاں لاک ڈاؤن سے قبل بوٹیک میں کثیر تعداد میں لوگ کام کیا کرتے تھے وہاں پر اب خاموشی نظر آ رہی ہے۔
آن لائن اور فون پر خریداری کو ترجیح بتایا گیا کہ جو لوگ بوٹیک پر جا کر سامان لے کر آیا کرتے تھے، وہ اس عالمی وباء کورونا کے قہر کی وجہ سے آن لائن ہی آرڈر دے رہے ہیں اور اپنا سامان بھی بوٹیک کے باہر سے ہی لے کر روانہ ہو رہے ہیں۔
راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں بوٹیک چلانے والی شہیب نظر اگوانی نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا نے جب تک راجستھان میں دستک نہیں دی تھی تب تک کسٹمر دکان میں آیا کرتے تھے لیکن اب وہی لوگ فون پر ہی آرڈر دے رہے ہیں اور دکان سے باہر ہی آرڈر لے کر روانہ ہو جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جو بھی سامان کی قیمت ہوتی ہے ان کو آن لائن پیمنٹ کر دیا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تھوڑا بہت کام آن لائن ہو رہا ہے، مگر باقی تو بلکل بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'جو دوسری ریاستوں کے لوگ ہماری بوٹیک میں کام کیا کرتے تھے ان لوگوں کو ہم واپس نہی بلا پارہے ہیں'، انہوں نے بتایا کہ کافی کم کاریگروں کے ساتھ انھیں کام کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ کاروبار پراثرپڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ میں سنجے دت کے لیے خصوصی دعا