راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ٹرانسپورٹ نگر کے اما گڑھ علاقے میں واقع قلعہ پر پرچم لگانے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔
جےپور: پرچم لگانے کے معاملے میں اکثریتی فرقہ کے دو گروپوں کے مابین تنازع - پرچم لگانے کے معاملے میں
جے پور کے اما گڑھ علاقے میں واقع قلعہ پر پرچم لگانے کے معاملے میں دھروہر بچاؤ تنظیم کے کارکنان اور مینا برادری کے لوگوں کے ذریعے مسلسل ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز راجیہ سبھا کے رکن کروٹی لال مینا نے آدرش نگر علاقے میں واقع میدان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے رکن اسمبلی رام کیش مینا پر کئی الزام عائد کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ رام کیش مینا پر جلد از جلد کاروائی کو یقینی بنایا جائے، نہیں تو دارالحکومت جےپور میں حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا جائے گا۔
وہیں اس معاملے میں رام کیش مینا کی قیادت میں چند روز قبل ٹرانسپورٹ نگر تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور جن لوگوں نے آماگڑھ قلعہ پر پرچم لگایا تھا ان کے خلاف حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔