حالات یہ ہے کہ اب کئی خاندان کو درگاہ شریف میں دو وقت بننے والے لنگر سے ہی پیٹ کی بھوک مٹانی پڑ رہی ہے۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے جڑے خادم ہوں یا مقامی مسلمان ان سب کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔
اجمیر: درگاہ سے منسلک خادم و مقامی مسلمان کی حالت زار - راجستھان نیوز
اجمیر میں کورونا وبا کا قہر جہاں لوگوں کے لیے جان پر آفت بنا ہوا ہے، تو وہیں دوسری طرف درگاہ علاقے میں کاروبار ٹھپ ہونے سے لوگوں کے سمانے دو وقت کی روزی روٹی کا سوال پیدا ہو گیا ہے۔
اجمیر
لاک ڈاؤن نے ان سب کی ایسی کمر توڑ دی ہے کہ اب گھر میں جمع رقم بھی ختم ہو چکی ہے، حالات یہ ہے کہ گھر کے زیورات فروخت کر دیے جارہے ہیں یا پھر گروی رکھ کر گھر کا راشن دلوانا پڑ رہا ہے۔
ریاستی حکومت کو درگاہ کمیٹی، خادموں کی انجمن اور درگاہ سے جڑے ذمہ داران نے خط لکھ کر درگاہ علاقے کے لوگوں کے حالات سے آگاہ کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہر ایک خاندان کو دس ہزار روپے کی امداد سے راحت فراہم کرائی جائے۔